اسلام آباد ، 10 جنوری ( اے پی پی ):معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی کالے قوانین کا سامنا کر رہے ہیں۔بھارت اور اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔کشمیری اور فلسطینی غیر مسلح جدوجہد میں مصروف ہیں۔
معاون خصوصی مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار بروز بدھ قائد اعظم یونیورسٹی کے زیر اہتمام”کشمیر اور فلسطین پر یو ایس پالیسیز” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کیا۔انھوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد کشمیر میں انسانی المیے نے جنم لیا یہی حال آج غزہ کا ہے۔عالمی رائے عامہ اس وقت فلسطین کے حق میں ہے۔تمام کشمیری قیادت اس وقت جیل میں ہے ، فاشزم نے دنیا کوعدم استحکام کا شکار کر دیا۔











