اسلام آباد، 15 جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے سلسلے
میں قومی ٹیم ہملٹن سے ڈنیڈن پہنچ گئی۔
پاکستان ٹیم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل 16جنوری کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔پانچ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 2-0 سے برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 17 جنوری کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔