پشاور، 8جنوری(اے پی پی): پاکستان آرمی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی فائنل میں بنوں کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست، مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری،سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان بریگیڈیئر انجینئرنگ الیون کور سید دوریز محمود،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر، پاک آرمی انجنیئرنگ کورکے کرنل عدیل ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز محمد سلیم رضا، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ،ریجنل سپورٹس آفیسرز ذاکر اللہ،کاشف فرحان، شفقت اللہ، پشاور ریجن کوچ ہدایت، آرگنائزنگ کمیٹی ممبران اقبال خان، ذوالفقار علی، شاکر نواز، ا سمیت تمام ریجنز کے ڈی ایس اوز اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔
چیمپئن شپ میں ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مردان، ہزارہ، سوات، پشاور اور والی بال اکیڈمی کی ٹیموں نےحصہ لیا۔ انٹرریجنل والی بال چیمپئن شپ کےموقع پرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےسلسلےمیں 20 ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کابھی انتخاب کیمپ کیلئےکیاگیاجن کوکوالیفائیڈکوچزکےذریعےٹریننگ دی جائیگی اورپاکستان آرمی کیطرف سےماہانہ45 ہزارروپےوظیفہ فراہم کیاجائیگاجبکہ کیمپ کےبعدنیشنل چیمپئن شپ تک ماہانہ پندرہ ہزارروپےدیئےجائینگے۔ پاکستان آرمی کی۔ اِن کاوشوں کامقصدملکی حالات میں مثبت تبدیلی لانااورکھیلوں کےمیدان کی رونقیں بحال کرناہے۔ یہ اقدامات ایک صحتمندمعاشرےکی جانب یقینا اہم پیشرفت ثابت ہوں گے۔جس سےنوجوانوں کوآگےبڑھنےکےبہترین مواقع فراہم کرناہےتاکہ وہ کامیابیوں کالوہامنواسکیں۔