پی آئی اے کے فلیٹ میں ایک A320 طیارے کی شمولیت

28

اسلام آباد،10 جنوری (اے پی پی ):نیشنل فلیگ کیرئیر کے فلیٹ میں ایک A320 طیارے کی شمولیت ہو گئی ہے ۔ شمولیت   کی تقریب آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان، سیکرٹری کیپٹن (ر) سیف انجم سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ہوا بازی نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا خبر پی آئی اے ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس شمولیت سے نیشنل فلیگ کیرئیر کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا طیارہ بھی اگلے دو ہفتوں میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔