پی آراے کی ویب سائٹ اور ویب پورٹل کا افتتاح کردیاگیا

16

اسلام آباد،31جنوری  (اے پی پی):پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آراے) کی ویب سائٹ اور ویب پورٹل کا افتتاح کردیاگیا۔

بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ویب سائٹ اور ویب پورٹل کے اجرا ءپر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہ میڈیااور پارلیمان کا ایک دوسرے سے گہرا رشتہ ہے۔ پریس گیلری کو تمام سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ پارلیمانی پریس گیلری نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار اداکیا۔

سپیکر نے کہا کہ عصر حاضر کا تقاضہ ہے کہ پارلیمان کی کارروائی میں جدت لائی جائے اور نظام کو جتنا پیپر لیس  کیا جائے تو اتنا ہی اچھا ہو گا۔  پارلیمنٹ کو ڈیجیٹل کر کے  عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اتر سکتے ہیں۔

 اس موقع پر پی آر کے صدر عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر نے  سپیکر قومی اسمبلی کے  اس اقدام کو سراہا ۔ راجہ پرویزاشرف کے اٹھائے گئے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

 سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر نے  آٹومیشن پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ چیئرمین آئی ٹی کمیٹی جاوید حسین نے  مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے  پی آر اے کی کارکردگی کو سراہا۔