پی اے ایف بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی2024 ٹیم کشمیر نے اپنے نام کر لی

21

اسلام آباد، 10 جنوری (اے  پی پی ):ٹیم کشمیر  نے پاکستان ائیر فورس ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی برائے نابینا کرکٹرز 2024 اپنے نام کر لی۔

اسلام آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کے کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز کا ہدف دیا۔ اکمل 88 اور شاہزیب 32 گیندوں پر 74 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

کشمیر کے ٹیم نے کپتان ناصر کی دھواں دار اننگز کی بدولت ٹارگٹ 5 وکٹوں کے عوض 2 گیندوں قبل حاصل کیا، ناصر نے 73 گیندوں پر 172 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

ایبٹ آباد کے ریاست خان نے B-1 کیٹیگری، کامران اختر نے B-2 جبکہ محمد راشد نے B-3 کیٹیگری میں  بہترین  کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا جبکہ ناصر علی نے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔