گڈانی ؛باصلاحیت نوجوان کا بیچ سکیچ کے ذریعے عبدالستار ایدھی (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش

23

حب ،31 جنوری (اے پی پی ): بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے ساحلی علاقے گڈانی کے باصلاحیت نوجوانوں نے پاکستان کی خدمت کے حوالے سے عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی(مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کرنے کا انوکھا انداز اپنایا ہے، حب کے گڈانی ساحل میں انسانیت کے خدمت گار عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی(مرحوم)کا دیدہ زیب اور لاجواب خاکہ بنایا ہے ۔

مملکتِ خداداد کے نوجوانوں کی بات کی جائے تو قابلیت کے حوالے سے کسی سے بھی کم نہیں، بلوچستان کے صنعتی شہر ضلع حب کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحلِ سمندر پر سینڈ آرٹ 3 ڈی اسکیچ اور بیچ اسکیچ سے اہم شخصیات کے منفرد خاکے بنانے والے نوجوان پوری دنیا میں شہرت کے حامل ہیں، حب کے علاقے گڈانی سے تعلق رکھنے والے راشدی آرٹسٹ گروپ کے یہ نوجوان حب گڈانی ساحل سمندر پر بیچ سکیچ کے ذریعے انتہائی کمال و مہارت سے سیاسی و سماجی اور دنیا کے عظیم نامور شخصیات کے لاجواب اور دیدہ زیب خاکے بناتے ہیں۔

اسی حوالے سے انہوں نے قومی و عوامی خدمات کے حوالے سے عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی(مرحوم) کا بہت ہی لاجواب، دلچسپ، دیدہ زیب اور نہایت خوبصورت خاکہ تیار کیا ہے۔