ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے اور غلطیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا؛ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عبدالحنان

28

اسلام آباد ، 29 جنوری (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عبدالحنان نے پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے اور غلطیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کوارٹر فائنل کھیلنے کی مستحق تھی مگر ڈسپلن کے مطابق نہ کھیلنے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے میچ میں تین گول کرنے میں کامیاب ہوئے مگر میچ کے آخر میں گول کے دو مواقع گنواں دئیے۔