اسلام آباد، 12 جنوری(اے پی پی ): قومی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ چیلنج کپ 2024 میں میزبان ہانگ کانگ کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 39-63 سکور سے ہرایا۔
قومی 9 رکنی ٹیم کی قیادت محمد اختر کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بابر منان، عثمان خالد، فرحان اشرف، محمد وسیم اکرم،محمد شمریز، محمد گلریز، ارسلان اور رحمت اللہ خان شامل ہیں۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 13 جنوری اور تیسرا میچ 14 جنوری کو کھیلے گا۔
ٹیم کی کامیابی پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان اور صدر مدثر آرائیں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔