افغانستان کے کرکٹر راشد خان کا لاہور قلندرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

33

 

اسلام آباد،17 فروری(اے پی پی ): افغانستان کے کرکٹر راشد خان کا لاہور قلندرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار، انہوں  نے کہا کہ  میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، کپتان شاہین آفریدی اور پوری ٹیم کے لیے نیک تمنائیں ہیں، مجھے افسوس ہے کہ میں پی ایس ایل 9 کا حصہ نہیں بن سکا،

راشد خان نے کہا  کہ  مجھے ابھی اپنی بیک انجری سے صحت یاب ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل ٹورنامنٹ کے لیے ثمین رانا عاقب جاوید اور کپتان شاہین آفریدی کو  گڈ لک کہتا ہوں ،ہم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ،پی ایس ایل میں فن کریں اور انجوائے کریں۔