اسلام آباد ، یکم فروری ( اے پی پی ):این اے 216 میں کل ووٹرز کی تعداد 417629 ہے جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 221177 ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 196452 ہے ۔
حلقے میں پولنگ بوتھس کی تعداد 1109 ہے جس میں 571 مرد ووٹروں اور 538 خواتین ووٹروں کے لئیے مخصوص ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 320 ہے ،جس میں 52 مرد ووٹروں اور 51 خواتین ووٹروں کے لئیے مخصوص ہیں اور 217 مشترکہ ہیں۔











