انتخابی عمل کے حوالے سے ذمہ دار انہ رپوٹنگ میڈیا کے نمائندوں کا اولین فرض

16

اسلام آباد،06فروری(اے پی پی):پاکستان میں اس وقت سوشل میڈیا کا دور ہےصحافیوں کو چاہیے کہ مستند اور ذمہ دارانہ رپوٹنگ کیلئے صحافتی اقدار کا خاص خیال رکھا جائے ۔

پاکستان میں سیاسی عدم برداشت اپنے عروج پرہے، انتخابات میں جیتنے والا ایک اور ہارنے والے متعدد ہوتے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن پر بلاجواز تنقید بھی معمول بن چکی ہےلہذا یہ ضروری ہے کہ الیکشن قوانین اور الیکشن سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی رپوٹنگ ، الیکشن میں جھوٹی خبر، غلط معلومات ، گمراہ کن خبر اور نفرت آمیز تقاریر کا مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلاؤقانونی اور اخلاقی طور پر جرم سمجھا جائے۔اس حوالے سے میڈیا کو انتخابی عوامل ، قوانین اور ضابطوں کی مکمل پاسداری کرنی چاہئیے  اور خبر کی باقاعدہ تصدیق کے بعد تشہیر کی جائے۔ انتخابات میں محروم طبقات ، خواتین ، خواجہ سراء ، بزرگ افراد باہم معذوری اور اقلیتوں کی شمولیت کو بہتر بنانے میں میڈیا کا خاص کردار ہونا چاہئے۔

ضابطہ اخلاق اور خلاف ورزیوں کے سدباب کے حوالےسے پروفیشنل میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ذمہ دار انہ رپوٹنگ کو یقینی بنائیں اور جھوٹی اور غلط معلومات اور گمراہ کن خبر دینے سے اجتناب برتیں ۔