اوکاڑہ، 06 فروری (اے پی پی):امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس نے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی قیادت میں ڈی پی او چوک سے ہوا جس میں پولیس،سول ڈیفینس،واپڈا ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں نے بھرپور شرکت کی۔فلیگ مارچ شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس ڈی پی او چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد دشمنوں کو پیغام دینا ہے کہ ضلعی پولیس الرٹ ہے اور کہا کہ شہریوں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔