اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔202خیر پور۔ 1سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی امیدوار نفیسہ شاہ 1لاکھ 46ہزار83ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 28ہزار 613ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب45.38فیصد رہا۔











