اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔7لوئر دیر۔2سے آزاد امیدوار محبوب شاہ 84ہزار843ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوارمحمداسماعیل 31ہزار133ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب42.66 فیصد رہا۔











