اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے9 ملاکنڈ سے آزاد امیدوار جنید اکبر ایک لاکھ 13ہزار513ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے امید وار سید احمد علی شاہ 40ہزار740ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب43.09 فیصد رہا۔











