این اے ون ،اپر چترال کم لوئر دیر  سے آزاد امیدوار عبدالطیف کامیاب

26

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون ،اپر چترال کم لوئر دیر سے آزاد امیدوارعبدالطیف 61ہزار 834ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری  غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیدوار  طلحہ محمود 42ہزار 987 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 53.2 فیصد رہا۔