حلقہ این اے۔10 بونیرسے آزاد امیدوار گوہر علی خان ایک لاکھ 10ہزار23ووٹ لے کر کامیاب

13

اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔10 بونیرسے آزاد امیدوار گوہر علی خان ایک لاکھ 10ہزار23ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  اے این پی کے امیدوارعبدالرئوف 30ہزار302ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب37.3 فیصد رہا۔