اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔157 وہاڑی 2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ساجد مہدی 99ہزار332ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ؍ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سبین صفدر 79 ہزار996ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.19فیصد رہا۔











