قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔152ملتان 5سے  پیپلزپارٹی کے امیدوار سید عبدالقادر گیلانی 96ہزار998ووٹ لے کر کامیاب

31

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔152ملتان 5  سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار سید عبدالقادر گیلانی 96ہزار998ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید جاوید علی شاہ 71 ہزار259ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب51.36فیصد رہا۔