این اے ۔165 بہاولپور 2 سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار  چوہدری طارق بشیر چیمہ ایک لاکھ 16 ہزار 554 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

10

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے ۔165 بہاولپور 2 سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری طارق بشیر چیمہ ایک لاکھ 16 ہزار 554 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔  الیکشن کمیشن   آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سعود مجید ایک لاکھ 5 ہزار 313 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔