این اے ۔183 تونسہ سے آزاد امیدوار خواجہ شیراز محمود ایک لاکھ 34 ہزار 48 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

21

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے ۔183 تونسہ سے آزاد امیدوار خواجہ شیراز محمود ایک لاکھ 34 ہزار 48 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔  الیکشن کمیشن  آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد امجد فاروق خان کھوسہ 87 ہزار 203 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔