اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 لاہور5سے آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 703 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4لاکھ 67 ہزار 12جبکہ ایک لاکھ 87 ہزار 167 ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 40.08 فیصد رہی ۔ یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔











