اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176 مظفرگڑھ 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار نوابزادہ افتخار احمد خان 53 ہزار 801 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان 43 ہزار 646 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔











