این اے 220 حیدر آباد تھری سے ایم کیو ایم کے سید وسیم حسین 64 ہزار 531 ووٹ لے کر کامیاب

20

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ    این اے 220 حیدر آباد تھری سے ایم کیو ایم کے امیدوار سید وسیم حسین  64 ہزار 531 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فیصل مغل 52 ہزار 25 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب    38.6 فیصد رہا۔