این اے  61 جہلم ٹو سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ الطاف فرخ کا میاب

33

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ    این اے 61  جہلم ٹو سے  پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ الطاف فرخ 88 ہزار 238  ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار  شوکت اقبال مرزا 84 ہزار 215 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 47.51 فیصد رہا۔