این اے 65 گجرات فور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نصیر احمد عباس کامیاب

72

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ    این اے 65 گجرات فور سے  پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نصیر احمد عباس 90 ہزار 982 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار  سید وجاہت حسنین شاہ 82ہزار 411 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب   48.95 فیصد رہا۔