این اے 68 منڈی بہائو الدین سے  آزاد امیدوار حاجی امتیاز احمد کامیاب

23

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ    این اے68 منڈی بہائو الدین ون  سے آزاد امیدوار حاجی امتیاز احمد ایک لاکھ 66 ہزار 93 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار  مشاہد رضا 70 ہزار 926ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب    50.01 فیصد رہا۔