این اے 70 سیالکوٹ ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدار چوہدری ارمغان سبحانی کامیاب

61

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ    این اے 70 سیالکوٹ ون سے  پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار  چوہدری ارمغان سبحانی ایک لاکھ 23 ہزار 437ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حافظ حامد رضا ایک لاکھ 12 ہزار 117 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  52.6 فیصد رہا۔