اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 99فیصل آباد 5 سے آزاد امیدوار عمر فاروق ولد مشتاق احمد ایک لاکھ 20 ہزار 686 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار محمد قاسم فاروق 80ہزار 377ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب52.73 فیصد رہا۔











