این اے11۔ شانگلہ  سے  مسلم لیگ (ن) کے امیدوار امیر مقام 59ہزار863ووٹ لے کر کامیاب

18

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔11 شانگلہ  سے  مسلم لیگ (ن) کے امیدوار امیر مقام 59ہزار863ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید فرین 54ہزار311ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب32.61 فیصد رہا۔