بابابلھے شاہؒ کی نگری قصورکے کھابے

0

قصور،22فروری(اے پی پی):بابابلھے شاہؒ کی نگری قصورکو کھابوں کا شہر کہاجاتاہے،ویسے توقصورمیں بے شمارسوغاتیں ہیں ان میں قصورکی مشہورسوغات بڑے پائے اورچھوٹے پائے ہیں۔ قصورمیں بے شمار ناشتہ پوائنٹ شاپس ہیں لیکن دو ناشتہ پوائنٹ شاپس جن کے چھوٹے پائے اوربڑے پائے،مغز، بونگ کامعیاراورذائقہ دوسری تمام شاپس سے الگ ہیں اور اسی وجہ سے قصورمیں عرصہ 50سالہ پرانی  “سائی لالو” کی ناشتہ پوائنٹ شاپ اور”عبداللہ ناشتہ پوائنٹ” جو کہ قصورمیں 20سالہ پرانی ناشتہ پوائنٹ شاپ ہیں،۔اِن دونوں ناشتہ پوائنٹ کا معیار اسی وجہ سے ہے کہ یہ بہترین مصالحہ جات اورمعیاری آئل استعمال کرتے ہیں اسی وجہ سے لوگوں کا اعتماد ان دونوں ناشتہ پوائنٹ پرزیادہ ہے۔