بلو چستان میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل  جاری  

15

کوئٹہ، 08 فروری(اے پی پی ): ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل  جاری  ہے ،بلوچستان میں 53لاکھ 71ہزارسے زائد ووٹراپنے حق رائے دہی کا استعال کریں گے۔

 بلوچستان میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی کے 16جنرل نشستوں پر 429اور صو بائی اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر1267امیداور میدان میں ہیں، عام انتخابات کے لئے صو بے میں کل پانچ ہزار 26پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 1651انتہائی حساس جبکہ 2249کو حساس اور 1126نارمل پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا۔

بلوچستان میں صبح 8بجے سے پانچ بجے تک بلا تعطل پولنگ کا عمل جاری رہے گا، پولنگ بوتھ کی تعداد اس طرح سے بنائی گئی ہے کہ  ووٹر ز کو لمبی قطاروں میں نہ لگنا پڑے۔اس موقع پر30ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینگے ۔

چیف الیکشن کمشنر بلو چستان فرید آفریدی کے مطابق قومی اسمبلی کی 16اور صو بائی اسمبلی کے حلقوں میں مجموعی طور پر 53لاکھ 71ہزار947ووٹز ہے جن میں 30لاکھ 16ہزار 164مرد اور 23لاکھ 55ہزار 783خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن صو بے میں کل پانچ ہزار26پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ان پو لنگ اسٹیشنز پر کل 15ہزار 626پولنگ افسران تعینات کئے گئے جن میں 1247خواتین اور چار ہزار 32مرد سمیت 5279پریزائڈنگ آفسیر ان 17266مرد اور 13986خواتین سمیت کل 31252اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفسران شامل ہیں جبکہ سیکورٹی پر 30943اہلکار تعینات کئے گئے ۔

چیف الیکشن کمشنر بلو چستان فرید آفریدی نے کہا کہ بلو چستان سے قومی اسمبلی کی 16نشتوں پر 429اور صو بائی اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر 1267امیدوار حصہ لے رہے ہیں، صو بے میں مجموعی طور پر 1696امیدار حصہ لے رہے ہیں۔