اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 123 لاہور۔7 سے مسلم لیگ( ن) کے امیدوارمیاں محمد شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار افضال عظیم پاہٹ48 ہزار 486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 47.08 فیصد رہا۔











