اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔141 ساہیوال۔ ون سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سید عمران احمد شاہ ایک لاکھ 18ہزار240ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رانا عامر شہزاد طاہر ایک لاکھ 7 ہزار 56ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب52.83فیصد رہا۔











