اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔23 مردان۔3 سے آزاد امیدوار علی محمد1 لاکھ 2 ہزار 175 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان/ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار احمدخان 33 ہزار 910ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 44.33فیصد رہا۔











