اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔44 ڈی آئی خان ۔ 1 سے آزاد امیدوار علی امین خان 93 ہزار443ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار فضل الرحمن 59ہزار922 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 55.51 فیصد رہا۔











