حلقہ این اے 57 اور پی پی 19 پر انتخابی عمل کی صورتحال

0

اسلام آباد/راولپنڈی ،8 جنوری ( اے پی پی ) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے شہر راولپنڈی حلقہ این اے 57 اور پی پی 19 میں ووٹروں کی کل تعداد 431511 ہے ، اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 224342 ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 209077 ہے۔

ان ووٹروں کے لیے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 326 اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 155 خواتین کے لیے اور 157 مردوں کے لئے مخصوص ہیں جبکہ مشترکہ 14 پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 780 ہے جن میں 398 مردوں کے لئے اور 382 خواتین کے لیے بنائے گئے۔