الیکشن 2024؛ کمشنر فیصل احمد عقیلی کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

1

میرپورخاص،08فروری(اے پی پی): ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی ، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص تنویر عالم اوڈھو نے  ڈپٹی کمشنر میرپورخاص و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر رشید مسعود خان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر  ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل عقیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ  ڈویژن بھر میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری و ساری ہے ، پولنگ عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،  پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی مسئلے کے فوری حل کے کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی میرپورخاص تنویر عالم اوڈھو نے اے پی پی کو بتایا کہ  پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عملے کی حفاظت اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے کے پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہیں جبکہ پولیس موبائل کنٹرولنگ اور موٹر سائیکل پولیس اہلکار شہر میں گشت کر رہے ہیں، میرپورخاص ضلعی 656 پولنگ اسٹیشن میں 45 انتہائی حساس  117 حساس  اور 494 نارمل جبکہ ضلعی میں 8 لاکھ 65 ہزار  400 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 4 لاکھ 61 ہزار  702 مرد  جبکہ  خواتین   4 لاکھ 3 ہزار 779 ووٹرز ہیں جبکہ میرپورخاص کی دو قومی نشستوں این اے 211 اور این 212 پر 28 امیدواران  جبکہ ضلع کی چار صوبائی نشستوں پی ایس 45  پی ایس 46 پی ایس 47 اور  پی ایس  48 پر کل 82 امیدواران میدان مین ہیں جس میں 03   خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔