حلقہ این اے50اٹک 2سے ملک سہیل خان    ایک لاکھ19ہزار75ووٹ لے کر کامیاب

29

اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔50اٹک۔ 2سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  ملک سہیل خان    ایک لاکھ19ہزار75ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ایمان وسیم ایک لاکھ 9ہزار 189ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر جبکہ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ محمد سعد 91ہزار 709 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر  رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب54فیصد رہا۔