اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔37 شہید بینظیر آباد۔2سےپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوارجاوید اقبال 70 ہزار383ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عنایت علی رند20 ہزار492 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 44.62 فیصد رہا۔











