اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔39 شہید بینظیر آباد-4سےپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار بہادر خان ڈاہری 69 ہزار876ووٹ لے کر کامیاب قرار پا ئے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار عارف نیازآرائیں 15ہزار15 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب46.41فیصد رہا۔











