اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی۔ 16 جعفر آباد سےجماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار عبدالمجید 15 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار راحت جمالی 14 ہزار 131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 36.28 فیصد رہا۔











