اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔12 دیربالا سے آزاد امیدوار محمد یامین 23 ہزار 915 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار اعظم خان 12 ہزار 531 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 34.45 فیصد رہا۔











