اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 53صوابی5 سے آزادامیدوار مرتضیٰ خان 40825ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے محمدزاہد 20661 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 37.02فیصد رہا۔











