اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 58 مردان 5 سے آزاد امیدوار محمد عبدالسلام 38 ہزار 126 ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر حیدر اعظم خان 26 ہزار 497ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 38.28فیصد رہا۔











