اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی کے حلقہ پی کے 88 نوشہرہ 4 سے آزادامیداوار میاں محمدعمر38384 ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے احدخٹک 12071 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.69فیصد رہا۔











