اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ون جیکب آباد ون سے پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار شیر محمد مغیری 48ہزار 385 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار عبدالرازق خان 18ہزار115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناس37.26 فیصد رہا۔











