اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-46 ہری پور۔I سے آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68 ہزار 835 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28 ہزار 327 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 48.18 فیصد رہا۔











