خیبرپختونخوا   اسمبلی کے   حلقہ  پی کے-42 ایبٹ آباد۔ I سے  آزاد امیدوار نذیر احمد عباسی 35 ہزار 443 ووٹ  لے کر کامیاب

43

اسلام آباد,9فروری  (اے پی پی):خیبرپختونخوا   اسمبلی کے   حلقہ  پی کے-42 ایبٹ آباد۔ I سے  آزاد امیدوار نذیر احمد عباسی 35 ہزار 443 ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  امیدوار سردار فرید احمد خان 27 ہزار 623 ووٹ  لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب  44.79 فیصد رہا۔